Home Current Affairs Shortage of Petrol across the Country. What is the reason?

Shortage of Petrol across the Country. What is the reason?

by News Line
15 views

ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ وجہ کیا ہے؟

ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ وجہ کیا ہے؟

ملک بھر میں پٹرول کی کمی شدت اختیارکرگئی ہے، شہری  سستا پٹرول مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے
ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  پٹرول کی سپلائی میں بہت زیادہ کمی کی وجہ انتظامیہ
کی غفلت اور نجی کمپنیوں کی بد دیانتی ہے۔ کئی مالکان نے پٹرول ہونے کے باوجود پمپ
بند کرلیےہیں  اسی وجہ سے آسانی سے پٹرول
نہیں مل رہا۔جبکہ گزشتہ روزشہر میں 8 لاکھ لیٹر پٹرول کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پیٹرولیم
مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں اور پاکستان بھر میں تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز
پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں فیول کی ضروریات پوری کرنے
کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے 

گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد 90 روز میں پٹرول کی قیمت میں 43 اور ڈیزل کی قیمت میں
47 روپے کمی ہوئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضرورت
کی قیمتیں آسمان پر موجود ہیں۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی مگرعوام کی
پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی،ملک بھر میں پٹرول کا بحران پیدا  ہوگیاہے، شہری پیٹرول کی تلاش میں ذلیل و خوارہو
گئے۔

Related Posts

Leave a Comment

About Us

News Line

News Line provides Technology News, Social and Political News, Health News, and the Latest Trending news of Pakistan and International news.

Latest in News Line

Newsletter

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!